لندن میں چاقو کے وار سے ایک اور شخص قتل

پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ،ْ میئر لندن

اتوار 20 مئی 2018 21:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) لندن میں چاقو کے وار سے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی لندن کی کراؤز روڈ پر چاقو کے وار سے ایک 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے 11 بجے کے قریب پیش آیا تاہم پولیس نے قتل ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

(جاری ہے)

میئر لندن صادق خان نے جنوبی لندن میں چاقو کے وار سے قتل ہونے والے نوجوان کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔میئر لندن نے کہا کہ پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔لندن میں صرف 5 مہینوں میں 37 سے زائد افراد کو چاقو کے وار سے قتل کیا جا چکا ہے۔رواں برس لندن میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں اب تک 62 سے زائد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :