پاکستان کے مجتبیٰ حسن نے بھارت سے ننچکو کے ذریعے اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ چھین لیا

اتوار مئی 21:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان کے مجتبیٰ حسن نے ایک منٹ میں ننچکو کے ذریعے 118 اخروٹ توڑ کر بھارت کے پربھارکر ریڈی کو پیچھے چھوڑ دیا۔صدر پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی راشد نسیم نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں مجتبیٰ کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی راشد نسیم نے بتایا کہ مجتبیٰ حسن نے فروری میں ریکارڈ بنا کر گنیز ورلڈ کی انتظامیہ کو ویڈیو بھیجی تھی جس کے تقریباً 3 ماہ بعد مجتبیٰ کو ریکارڈ کی تصدیق بذریعہ میل موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے پربھارکر ریڈی نے ننچکو سے ایک منٹ میں 108 اخروٹ توڑے تھے جب کہ مجتبیٰ حسن نے ایک منٹ میں ننچکو کے ذریعے 118 اخروٹ توڑے۔خیال رہے کہ یہ پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی کا 39 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :