مودی کا زوال شروع، اب تک کی سب سے بڑی شکست

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی، ریاست کرناٹک میں اپوزیشن نے حکومت قائم کرنے کا دعوٰی کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 21:30

مودی کا زوال شروع، اب تک کی سب سے بڑی شکست
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اپوزیشن نے حکومت قائم کرنے کا دعوٰی کر دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اب کانگرس اور دوسری سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران حکومت تشکیل دیں گے۔

(جاری ہے)

کانگرس کے اتحادیوں نے ریاستی حکومت بنانے کا اعلان گزشتہ روز اتوار مورخہ 20 مئی کو کیا۔ اس موقع پر انڈین کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں اس پر خوشی ہے کہ کرناٹک میں اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں قوم پرست ہندو سیاسی جماعت بی جے پی کامیاب ترین پارٹی تھی لیکن وہ حکومت بنانے کی مطلوبہ نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہی۔