کانگو میں ایبولا کی وبا کے خلاف ویکیسینیشن کا عمل آج بروز پیر سے شروع کر دیا جائے گا

اتوار 20 مئی 2018 21:30

کنشاسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) کانگو میں ایبولا کی وبا کے خلاف ویکیسینیشن کا عمل آج بروز پیر سے شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خطرناک ایبولا وائرس کے خلاف آج پیر کے روز سے ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہفتے کے روز 4 ہزار خوراکیں بھی بانڈاکا شہر پہنچائی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کانگو کے اسی شہر میں ایبولا کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :