رحیم یارخان کے طالب علم کا اعزاز

اتوار 20 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام امتحان دینے والے پانچویں کلاس کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص جی کی ضلع بھر میں پہلی پوزیشن، طالب علم اور اسکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دفتر سی ای او میں ایک سادہ اور پروقار تقریب طالب علم کو مٹھائی، پھولوں کے گلدستے، اور شیلڈ پیش کی گئی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختارحسین نے وقاص جی اور اسکے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہادی عالم ویلفیئرسوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالخالق شاکر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹاطاہر نے کہاکہ علم کسی خاص طبقہ، مذہب ، رنگ و نسل تک محدود نہیں ہے یہ اللہ کی عطا ہے وہ جس کو جتنامرضی علم دے دے۔انہوں نے کہاکہ پیک کے امتحان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص جی نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ محنت لگن اور کسی ٹارگٹ کو حاصل کرنے کا جذبہ ضائع نہیں جاتا۔

متعلقہ عنوان :