ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2افرادجاںبحق

اتوار 20 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کمسن بچے سمیت 2افرادجاںبحق ،2شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ،ذرائع کے مطا بق پہلا حادثہ پکالاڑاں کے نزدیک پیش آیا جہاںتیزرفتارٹریکٹر ٹرالی نے بے قابوہو کر موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 45سالہ فیض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا، اسی طرح چاچڑاں شریف کے نزدیک تیزرفتار کار موٹرسائیکل سوارپر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں نامعلوم کمسن بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت طبی امداد کے باوجود تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :