جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ سے 9سالہ بچہ جاں بحق، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، سامان جل کر خاکستر

اتوار 20 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اقلیتی برادری کے جھونپڑیوں میں ہولناک آتشزدگی 9سالہ بچے اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، سامان جل کر خاکستر علاقہ کے مکینوں نے بھڑکنے والی آگ پر اپنی مدد آپ کے تحت قابوپایا فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ اطلاع تاخیر سے ملنے کے باعث دیر سے پہنچا ،ذرائع کے مطابق چک183پی ٹبہ کے رہائشی اقلیتی بر اد ری سے تعلق رکھنے والے کرنال جی ، مہرو جی اورلعل جی کی جھونپڑیوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3سے زائد جھونپڑ یوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ جھونپڑیوں میں موجود 9سالہ ایوب جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور قیمتی سامان جل کرخاکسترہوگیا علاقہ کے مکینوں نے متاثرین کے ہمراہ اپنی مدد آپ کے تحت جھونپڑیوں میں بھڑکنے والی آگ پر بمشکل قابوپایا تاہم اطلاع دیرسے ملنے کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر تاخیر سے پہنچا آتشزدگی کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا اور علاقہ بھر کی فضاء بھی سوگوار ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :