ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون،10ہوٹل اورمتعددفوڈپوائنٹس سیل ،لاکھوں روپے جرمانہ عائد

اتوار مئی 21:30

ملتان۔ 20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے احترام آرڈینینس کے تحت ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 10ہوٹل اور متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا ا س موقع پر گراں فروشی میں ملوث 10پھڑیے اور آڑھتی بھی گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشرالرحمن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضا نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا تو جاوید ، محمد فاروق، محمد امیر، علی ، پرویز اور عمرا ن سمیت دیگر افراد سرکاری نرخ ناموں سے زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے تھے جس پر آفیسران نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانہ شاہ رکن عالم کے حوالے کردیا۔دریں اثناء دوسری کارروائی کے دوران مذکورہ ٹیم نے شاہ رکن عالم اور گلگشت سمیت مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر الخیر ہوٹل ، المدینہ ہوٹل اور جالندھر ہوٹل سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کرتے ہوئے بند کردیااور مالکان کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو مطلع کردیا ہے ۔