دالبندین میں تیزرفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی

اتوار 20 مئی 2018 21:40

کوئٹہ۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) دالبندین میں تیز رفتار کارالٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق دالبندین کے علاقے کوچکی میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص غلام مصطفی ہلاک جبکہ علی احمد زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔