ڈیرہ مراد جمالی میں دو مختلف حادثات میں 2بچے زخمی

اتوار 20 مئی 2018 21:40

ڈیرہ مراد جمالی۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ڈیرہ مرا د جمالی میں دو مختلف حادثات میں 2بچے زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اتوارکو ڈیرہ مرا د جمالی کے علاقے گرانی محلہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا عبدالوحید زخمی ہوگیا جبکہ سولنگی محلے میں تیزرفتا ر کار کی ٹکر سے معصوم بچہ اختیار علی سولنگی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا اور الگ الگ مقدمات درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :