کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے کراچی والے سحری اور افطار اندھیرے میں کررہے ہیں ،علامہ ناظر عباس تقوی

اتوار 20 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کو نسل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی ،جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز،برادرمسلم رضا،زوالفقار حیدر سمیت سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کاخطاب میں کہنا تھاہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی والے رمضان کی سحری اور افطار کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے اندھیرے میں کررہے ہیں کوئی بھی شہریوں کاپُرسان حال نہیں کراچی کے مختلف علاقے اور مقامات جن میں لانڈھی ،کورنگی ،ملیر،شاہ فیصل ،گلشن اقبال،نارتھ کراچی شامل ہیں یہاں کی عوا م غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زہنی مریض ہوچکی ہے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے آج منظر عام سے غائب ہوچکے ہیںجس کے سبب عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے علامہ ناظر کا مزید کہنا تھاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ علماء کو نسل کی جانب سے پورے سندھ میں قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی شہر بھر میں سیمینارزاورلیکچر کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے کراچی ڈویزن کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دی گی ہیں ۔