بھیک مانگنے والی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف

اتوار مئی 21:50

بھیک مانگنے والی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی معذور خاتون کروڑوں روپے کی مالک نکلی۔لبنانی پولیس کو ہاتھ پاؤں سے معذور 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی لاش ایک خراب گاڑی سے ملی۔۔پولیس ترجمان کے مطابق فاطمہ عثمان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب تحقیقات کیں تو بھکارن کے پاس موجود سامان سے 3300 لبنانی پاؤنڈ برآمد ہوئے اور ساتھ ہی ایک سیونگ اکاؤنٹ کا بھی پتہ چلا۔جب بھیک مانگنے والی خاتون کے سیونگ اکاؤنٹ کا پتہ چلایا گیا تو پولیس حکام حیران رہ گئے کہ بھکارن نے اپنے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ ڈالر جمع کر رکھے تھے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 12 کروڑ روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :