پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کیا ہے‘سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی

اتوار 20 مئی 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ان کی سیاسی قیادت قومی مفاد کے لیے بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے جس سے ملکی سیاست اور معیشت بھی مستحکم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد ہی سب سے بالاتر ہونا چاہیئے اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہیئے کہ وہ ملک اور عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں تاکہ ملک آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجزکا سب سے بہترین حل جمہوریت ہی ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہی ہے کہ ملک میں دوسری مرتبہ ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔