پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اتوار 20 مئی 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے دوسری جماعتوں کے ساتھ منسلک ہو رہی ہیں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود تمام پارٹی کارکن اور اراکین اپنی جماعت کے جھنڈے تلے مکمل طور پر متحد ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتار چڑھائو سیاسی نظام کا حصہ ہیں لیکن ا س کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ یہ جماعت کو متاثر کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔