قرآن پاک میں ہی انسانوں کے تمام مسائل کا حل موجودہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، حکومت تمام عصری اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی کر دیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 20 مئی 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ قرآن پاک میں ہی انسانوں کے تمام مسائل کا حل موجودہے ۔علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے جماعت اسلامی نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر قرآن کلاسزکا اہتمام کیا ہے۔ حکومت تمام عصری اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی کر دیں ٹی وی چینلز پر صرف رمضان میں ہی بارہ مہینوں پانچ وقتہ آزان نشر کرنے کا پابند کریں میڈیا پرفحاشی وعریانی ہمیشہ کیلئے بند کیا جائے آئین پاکستان ریاست چلانے کی رہنمائی دیتاہے لیکن حکمران اور مقتدر طبقہ عمل نہیں کرتے ۔

آئین اور نظریہ پاکستان پر عمل نہ کرنے والے حکمران ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں یہ کسی اور کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں تحریک محنت کے زیر اہتمام فہم القران کلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی فہم القرآن کلاس یکم رمضان سے پچیس رمضان تک روزانہ شام 5بجے سے ساڑے چھ بجے جاری رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ دورحاظر میں منظم سازش کے تحت مسلمانوں خصوصاًہماری نوجوان نسل کوقرآن عظیم الشان کے نور سے محروم رکھنے کیلئے اغیار الیکٹرانک میڈیا ودیگر ذرائع سے ہمارے گھروں میں تباہی وبربادی اور فحاشی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے اس سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے نیکیوں کے موسم بہارمیں صوبہ بھرمیں فہم القرآن کلاسزکا اہتمام کیا ہے کلاسزمیں روزانہ کی بنیاد پر قرآن مجید کی آفاقی پیغام کو ایک منفرد عام فہم اورحالات حاضرہ کے تناظر میں سمجھنے وسمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قرآن سے دوری کی وجہ سے عوام مسائل ومشکلات کا شکار ہیں غیر ت مند دین دوست مسلم حکمران نہ ہونے کی وجہ سے امت مسلمہ کفار کے ظلم وبربریت کاشکار ہیں ۔

جب تک عوام کو دین دار دیانت دار قیادت ونظریاتی حکومت میسر نہیں ہوگی مسائل جوں کے توں رہیں گے ۔کرپشن ،ظلم ، جبر اور لاقانونیت کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں ردعمل پیداہوتاہے۔سیکولر ،مفادپرست ،بے دین اسلوب سیاست ناکام ہے ۔ ملک کو صاف ستھری دینی سیاست وخدمت اور نئی صف بندی کی ضرورت ہے ۔ دینی جماعتیں ظلم و جبر کے نظام کے خاتمہ کے لیے عوا م کی نجات دہندہ ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل لک گیر دینی سیاسی جماعتوں کا باوقار اتحاد ہے ۔ تمام مسالک کے علماء اور ہمدرد اس اتحاد کے گرد جمع ہوگیے ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے مقابلہ کرنے کیلئے دینی ووٹ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔