میر رحمت صالح بلوچ کا بلوچی زبان کے نامور شاعر الطاف ساجد کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

اتوار مئی 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پنجگور نیشنل پارٹی کے مرکز رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے بلوچی زبان کے نامور شاعر فنکار اور بلوچی کامیڈی کے بادشاہ الطاف ساجد کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کری.

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف ساجد ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے جو ہر وقت بلوچی زبان و ادب کی بہتری کیلئے کام کرتے تھی.وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے شعر و شاعری فنکاری اور گلوکاری میں مہارت رکھتے تھیانہوں نے کہا کہ ان کی موت بلوچ قوم.اور بلوچی زبان کیلئے ایک بہت نقصان ہے اور اس نقصان کی خلا کو صدیوں تک پر نہیں کیا جا سکتا.وہ دکھی انسانوں کو ہنسا کر ان کے دل جیتے تھی.بلوچی زبان میں وہ کامیڈین کے بادشاہ تھے اور دکھی انسانوں کو خوش رکھنا ان کا مشن تھا.

متعلقہ عنوان :