کراچی میں ہیٹ ویو؛ 21 تا 23 مئی ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی

ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

اتوار 20 مئی 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 21 تا 23 مئی ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹر بورڈ کے اعلان کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر آئندہ چند روز مزید برقرار رہنے کی پیش گوئی کے سبب21، 22 اور 23 مئی کو ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ 24 مئی سے تمام پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ہیٹ ویو کے سبب شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :