پاکستان ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا،سینیٹر چوہدری تنویر کی یقین دھانی

مسلم لیگ ن کی حکومت کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی اور ہر ممکن اقدمات کیلئے حکومت سے بات کی جائے گی ان مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،وفدسے گفتگو

اتوار مئی 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسینیٹر چوہدری تنویر خان نے پاکستان ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی اور ہر ممکن اقدمات کیلئے حکومت سے بات کی جائے گی ان مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری خواجہ عبدالرشید کی قیادت میں ایک وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے تحسین فواد، ممبران ایسوسی ایشن شبیر حسین، محمد شہزاد، دستگیر علی، طارق اور قاضی حبیب بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے تحسین فواد نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے اور ان مسائل کو حل کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر خواجہ عبدالرشید نے چوہدری تنویر خان ، ایم پی اے تحسین فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوالیفائڈ ڈینٹل ہاجینسٹ ڈینٹل ٹیکنشن ہیں ہماری تعلیمی قابلیت مٹری سائنس کے ساتھ ہے دو اور تین سالہ ڈپلومہ ہولڈر ہیں جو حکومت کے مختلف اداروں سے حاصل کر رکھے ہیں یہ ڈپلومہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی جاری کرتی ہے ان میں آمز فوسز کے لوگ جو بڑے بڑے ہسپتالوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔

خواجہ عبدالرشید نے کہا کہ2010میں جب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بنایا گیا تو ڈینٹل ہاجینسٹ ڈینٹل ٹیکنیشن کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے بنیادی انسانی حقوق متاثر کیئے گئے اب ہمیں عطائی کہہ کر تذلیل کی جا رہی ہے ہم کوالیفائڈ لوگ ہیں جو ڈینٹل لیبارٹریز چلا رہے ہیں اور مصنوعی دانت تیار کرتے ہیں یہ کام ڈینٹل سرجن نہیں کر سکتا ستم ظریفی ہے کہ ہمیں اس کام سے بھی روک دیا گیا ہے جبکہ اس شعبہ سے ہزاروں افراد کا روز گا منسلک ہے اس کے علاوہ ہمار کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے حکومت اگر ذریعہ معاش نہیں دے سکتی تو ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی اور بے روز گاری سے بچایا جائے اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے جس پر سینیٹر چوہدری تنویر خان اور ایم پی اے تحسین فواد نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کرانے میں اپپنا کردار ادا کریں گے ۔