Live Updates

کلبھوشن یا دیو کا نام نہ لینے والے اپنے ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف بول رہے ہیں ،قیصر میر داد خان

اتوار 20 مئی 2018 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلقہ این اے 60 سے امید وار قومی اسمبلی قیصر میر داد خان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یا دیو کا نام نہ لینے والے اپنے ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف بول رہے ہیں عوام کو اب نواز شریف کے مکروہ چہرے کوپہچاننا ہو گا خدانخواستہ نواز شریف کی صورت میں ایک اور مجیب الرحمن نہ مل جائے نواز شریف کو را کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی بھارت کی نواز شریف کی پشت پناہی کا واضح ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں بھارتی ایجنڈے کو پر موٹ کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قیصر میر داد خان نے کہا کہ ملکی آئینی اور قانونی اداروں کو چایئے کہ وہ نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی ہماری سلامتی ہے اور نواز شریف ملکی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیں نواز شریف بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو کے خلاف کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں لیکن ملکی سلامتی کے اداروں کے خلافآوازیں لگا رہے ہیں جو ملک دشمنی کی سب سے بڑی مثال ہے اور بھارتی ایجنڈت کی تکمیل ہے انہوں نے کہا کہ قائدعمران خان واحد لیڈر ہیں جو نہ صرف ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی خوشحالی ملک کی ترقی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات