Live Updates

جاوید ہاشمی مسٹر کلین نہیں بلکہ مسٹر ڈرٹی ہیں انہوں نے ایک معمولی زمیدار سے اربوں پتی کا سفر کیسے طے کیا،انجینئر افتخار چودھری

جاوید ہاشمی نے عمران خان کے کنٹینر سے گرنے کے بعد پارٹی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگائی ،وہ فوج کے بارے میں ہند کے بیانئے کی تصدیق کرتے نظر آتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 20 مئی 2018 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے جاوید ہاشمی کے بیان کی سختی سے مذمت کی انہوں نے کہا عمران خان نے انہیں کبھی بھی مسٹر کلین نہیں کہا بلکہ وہ متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ ایک ٹکٹیں بیچنے والا ملتان جا بیٹھا ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے سو دن پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جاوید ہاشمی ایک طرف فوج کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں دوسری جانب اسی ادارے کی داڑھی نوچ رہے ہیں۔ان کے ممدوح نواز شریف کے بیان کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا صرف مریم نواز کی گڈ بکس میں آنے کے لئے معمر جاوید ہاشمی نے سخت زیادتی کی ہے۔یاد رہے انجینئر افتخار چودھری جاوید ہاشمی کے زمانہ ء طالب علمی کے ساتھی رہے ہیں اور یہ وہ واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے الیکشن سے پہلے سر عام کہا تھا کہ ہاشمی پارٹی کے لئے گورباچوف ثابت ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات