لا دین اورسیکولرلابی ملک سے اسلامی قوانین کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں ، فواحش و منکرات کو عام کرنا چاہتی ہیں ، صابرحسین اعوان

اتوار 20 مئی 2018 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ لا دین اورسیکولرلابی ملک سے اسلامی قوانین کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں اور فواحش و منکرات کو عام کرنا چاہتی ہیں ، متحدہ مجلس عمل اس عزم کا اظہا ر کرتی ہے کہ ہم سیکولر لابی کی سازشیں اور عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

پشاو رمیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے رابطہ عوام مہم چلائیں گے ۔عوام کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ،اب وہ دیانتدار،باکردار اور محب وطن قیادت کو برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیں۔اب دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی ہوچکی ہے۔آئندہ صوبائی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں مختلف وفو د سے بات چیت کر رہے تھے ۔

صابرحسین اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قوم کے دلوں کی آواز بن چکی ہے۔انشاء اللہ2018کے انتخابات میں کے پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں مجلس عمل2002کی طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گی۔انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس ملک میں شاندار اسلامی انقلاب لائے گی اور معاشرے میں ناانصافی کاخاتمہ کیاجائے گا۔معاشرے سے غربت اور جہالت کو ختم کرکے تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :