وزیراعلی بلوچستان کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی پچاس پوسٹیں تخلیق کر کے ان پر بھرتیاں کرنے کا اعلان

اتوار 20 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعلی بلوچستان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی پچاس پوسٹیں تخلیق کر کے ان پر بھرتیاں کر نے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ پولیس میں کافی عرصے سے پوسٹیں نہیں تخلیق نہیں کی گئیں تھیں میں فنانس سیکرٹری سے کہتا ہوں کہ وہ پولیس میں ڈی ایس پی پچا س پوسٹیں تخلیق کر کے ان پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کروائیں تا کہ مقامی افراد کو پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض سرانجام دینے کا موقع مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :