سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل کوالیفائر ون میچ کل کھیلا جائیگا

پیر مئی 09:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کوالیفائر ون میچ کل منگل کو کھیلا جائیگا جس میں سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں پنجہ آزمائی کرینگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے کوالیفائر ون میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں پنجہ آزمائی کرینگی ۔ لیگ میں پرسوں بدھ کو ایلیمنیٹر کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا جس کے بعد لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا اور لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :