مدینہ منورہ میں ٹریفک چالان کا خودکارسسٹم جلد کام شروع کر دے گا، سعودی ٹریفک پولیس

پیر 21 مئی 2018 10:00

مدینہ منورہ میں ٹریفک چالان کا خودکارسسٹم جلد کام شروع کر دے گا، سعودی ..
مدینہ منورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سعودی ریجنل ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کرنے پرخود کارچالان سسٹم 5 دن بعد نافد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ٹریفک پولیس کے رعجمان نے بتایا کہ اہلیان مدینہ کے لئے تیار کردہ خود کارچالان سسٹم کا تجرباتی دورکامیابی سے مکمل ہو گیاہے اور آئندہ 5 دن بعد دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے چالان شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے تجرباتی مدت کے دوران فرضی چالان ہوتے تھے جن کی اطلاع گاڑی کے مالک کو ارسال نہیں کی جاتی تھی۔