لیبیا کی فوج کی درنہ میں مسلح جنگجوئوں کو محفوظ راستے کی پیش کش

پیر 21 مئی 2018 10:10

طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ الکرامہ عسکری کارروائی کے آپریشنز روم کے یونٹس خود کو حکام کے حوالے کر دینے کے خواہش مند ہر شخص کو محفوظ راستہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ فوج کے طیاروں نے بمباری کر کے درنہ شہر میں القاعدہ کے زیر انتظام دہشت گرد جماعتوں کے آپریشنز رٴْوم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب لیبیا کی فوج کی معاون فورسز کے رکن احمد موسی رزق اللہ کا کہنا ہے کہ درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں لڑائی میں شہریوں کو جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم فوج اس حربے سے اچھی طرح واقف ہے اور خبردار رہ کر اس سے نمٹ رہی ہے۔احمد رزق اللہ نے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج نے جن علاقوں پر کنٹروح حاصل کیا وہاں عوام نے فوج کا پٴْر تپاک خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :