شامی حکومت اور داعش کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ

پیر 21 مئی 2018 10:10

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نزدیک اپوزیشن کے آخری ٹھکانے سے داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو نکال لیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس سے قبل المرصد نے اعلان کیا تھا کہ شامی حکومت کی فورسز اور داعش کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

یہ معاہدہ ہفتہ کو دمشق کے جنوب میں نافذ العمل ہوا تا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو باہر لانے کے حوالے سے سمجھوتے کی تیاری کی جا سکے۔

(جاری ہے)

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق جنگ بندی سے داعش کے جنگجوؤں کے انخلاء کی راہ ہموار ہو گی اور اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جا سکے گا جو شامی حکومت کی فورسز کے حملے سے قبل طے پایا تھا۔دوسری جانب شامی حکومت نے داعش تنظیم کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ درست نہیں۔شامی حکومت کی فورسز نے تقریباً ایک ماہ قبل ایک وسیع زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔ جس کا مقصد دارالحکومت کے جنوب میں داعش تنظیم کے زیر قبضہ علاقے الحجر الاسود کو نشانہ بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :