امریکی صدر کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت پر انکوائری کا مطالبہ

پیر 21 مئی 2018 10:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کیا سابق انتظامیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کا حکم دیا تھا کہ نہیں،صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ خصوصی کونسل روبرٹ مولر کی سربراہی میں جاری تحقیقات کی جانب اشارہ کیا جس میں 2016ء کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے انکوائری کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ صحیح ہے تو سب سے بڑا سیاسی سکینڈل ہے۔ ٹرمپ نے امریکا کے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی یہ تمام دستاویزات کو منظر عام پر لائیں۔واضح رہے کہ تحقیقات کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مخبر کی ٹرمپ کی انتخابابی مہم چلانے والے قریبی افراد سے ملاقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :