چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت انداز میں شریک رہا ، سربراہ قومی صحت کمیٹی

پیر 21 مئی 2018 10:30

جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چین کی قومی صحت کی کمیٹی کے سربراہ ما شیاو وے نے جنیوا میں کہا کہ چین شہریوں کی صحت کی ضمانت اور عوامی مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق71ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے انعقاد سے پہلے انہوں نے کہا کہ چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت انداز میں شرکت کرتا رہا ہے، تاکہ انسانی صحت کے فروغ کے لئے چین اپنی خدمات بین الاقوامی سطح پر انجام دے سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کئی برسوں سے دیگر ترقی پذیر ممالک کو صحت کے امور کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1963ء سے لے کر اب تک چین کی جانب سے 69 ترقی پذیر ممالک میں بھیجی گئی طبی ٹیموں میں ڈاکڑز کی تعداد 25 ہزار تک جاپہنچی ہے۔ 28کروڑ لوگ چینی طبی ٹیموں سے مستفید ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی روایتی علاج کو دنیا کے 183 ممالک میں استعمال کیا گیاہے۔انہون نے کہا کہ چینی روایتی علاج کا استعمال آسیان، یورپ اور افریقہ کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔