ایران و شام کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا معاہدہ

پیر 21 مئی 2018 10:30

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شام کے صدر بشار الاسد نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صدر نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس آخوندی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران شام میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ایرانی وزیر کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :