ْ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں تحفظ ماحول کے حوالے سے بے مثال اورحیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوئیں، چین کی ماحول دوست سرمایہ کاری بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے منسلک متعلقہ ملکوں کی ماحول دوست ترقی میں مددگار ثابت ہوگی

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ایریک سولہم کا بیجنگ میں اجلاس سے خطاب

پیر 21 مئی 2018 10:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) تحفظِ ماحول کے حوالے سے چین کا قومی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں سماجی و اقتصادی ترقی اور تحفظِ ماحول کی ہم آہنگی پر خوب زور دیا۔عالمی برادری نے چینی صدر کے خطاب پر بھر پور توجہ دی ہے۔امریکا کی قومی ثقافتی اکیڈمی کے سکالر جان بی کاب جونیئر نے کہا کہ ترقی اور عوام کے طویل المدتی مفادات کی یکجہتی صدر شی جن پنگ کے ترقیاتی تصور کی کلید ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے میں چین کی حیاتیاتی ترقی کے بارے میں پراعتماد ہوں۔اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ایریک سولہم نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں تحفظ ماحول کے حوالے سے رونما ہونے والی حیرت انگیز تبدیلیاں بنی نوع انسان کی تاریخ میں بے مثال ہیں۔اس سلسلے میں چین نے موثر نظام قائم کیا ہے۔چین کا متعلقہ تجربہ دیگر ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں چینی حکومت کا پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چین کی جانب سے ماحول دوست سرمایہ کاری متعلقہ ملکوں کی صحت مندانہ ترقی میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :