سعودی ٹریفک پولیس کی معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنیوالوںکے خلاف کارروائیاں

پیر مئی 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) محکمہ ٹریفک پولیس نے مخصوص افراد کیلئے پارکنگ کی خلاف ورزی پر 905 گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کئے گئے آپریشن میں 905 گاڑیاں پولیس نے اپنی تحویل میں لیں جنہیں معذور افراد کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا۔ واضح رہے معذور افراد کے لئے ہوائی اڈوں ، سپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن پر معذور وں کی پارکنگ کے مخصوص بورڈ نصب کئے گئے ہیں ان مقامات پر عام افراد اپنی گاڑی پارک نہیں کر سکتے ۔