امریکی محصولات کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تیار ہیں، جاپان نے عالمی تجارتی تنظیم کو مطلع کر دیا

پیر مئی 10:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جاپان نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کو مطلع کیا ہے کہ وہ، فولاد اور المونیم پر امریکی محصولات کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تیار ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت نے اعلان کیا کہ وہ تقریباً 44 کروڑ ڈالر مالیت کے مساوی اقدامات لاگو کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

امریکا جاپان پر جو محصولات لاگو کر رہا ہے ان کی مالیت بھی اتنی ہی بنتی ہے تاہم اگر مستقبل میں جاپان امریکا کے خلاف حقیقتاً جوابی اقدامات کرتا ہے تو بین الاقوامی تجارتی ضوابط کے مطابق اس طرح کی پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے۔

اس سے قبل جاپانی حکومت نے کہا تھا کہ امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ جاپان محصولات کے خلاف اقدامات کا عندیہ دے کر امریکا سے مذکورہ محصولات سے استثنیٰ چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :