سعودی عرب، ٹرک کے آگے اچانک کھڑا ہونے والا گرفتار

پیر مئی 10:30

مدینہ منورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک نے مدینہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کے سامنے چھلانگ لگا کر سامنے کھڑے ہونے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مدینہ روڑ پر ٹرک کے سامنے اچانک چھلانگ لگا کر کھڑے ہونے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے نے اپنی اس حرکت سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار کردیا تھا۔ نوجوان کو جلد ہی پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :