ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’اے ایکس ایل ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

پیر 21 مئی 2018 11:10

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’اے ایکس ایل ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اولیور ڈیلی کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’اے ایکس ایل ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے نوجوان بائیکرکے گرد گھومتی ہے جوایک ملٹری روبوٹ سے دوستی کرلیتا ہے اور اسے خود سے جدا کرنے سے انکار کردیتا ہے، فلم کی کاسٹ میں تھامس جین، بیکے جی، ڈومینیک رینس، ایلکس نوسٹیڈٹر،ایرک ایٹیباری، میڈلین برٹنی، کریس ورڈیگو اور دیگر شامل ہیں، فلم 24اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :