عمران ہاشمی ہدایتکار کونال دیش مکھ کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 21 مئی 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی 4 سال بعد ہدایتکار کونال دیش مکھ کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم’’جنت ‘‘ کے ہدایتکار کونال دیش مکھنے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی اور انہیں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے معیاری سکرپٹ کا انتظار تھا۔ فلم کی پیشکش این آر پرچیسیا دیں گے، فلم کی کاسٹ اور سکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :