مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘ کے گانے’’لو چلی میں ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو انسٹاگرام پر جاری

پیر مئی 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کے سیٹ پر معروف فلم ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘ کے گانے’’لو چلی میں ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو انسٹاگرام پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کے سیٹ پر معروف فلم ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘ کے گانے’’لو چلی میں ‘‘ پر اداکارہ رینوکا شاہانے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب کام کرنے میں مزا آتا ہے اور کچھ رشتے کبھی پرانے نہیں ہوتے۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :