فلم ’’سمبا ‘‘ میں منفی کردار چیلنجنگ ہو گا، سونو سود

پیر 21 مئی 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ فلم ’’سمبا ‘‘ میں منفی کردار چیلنجنگ ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ مجھے منفی کردار ہمیشہ متاثر کرتے ہیں کیونکہ ان میں پرفارمنس کی گنجائش زیادہ ہوتی ہے اورمیں نے ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’ سمبا ‘‘ میں اپنے منفی کردار کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جو بہت زیادہ چیلنجنگ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب منفی کردار لوگوں کی توجہ اور تفریح کا باعث بنیں تو سمجھیں آپ کو اپنے کام کا صلہ مل گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ فلم لوگوں کی تفریح فراہم کرے گی اور مجھے اداکار رنویر سنگھ اور ہدایتکار روہت شیٹھی کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :