واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

پیر 21 مئی 2018 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد44600 کیوسک اور اخرج 45000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد31700 کیوسک اور اخراج31700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد38000کیوسک اور اخراج38000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 18000کیوسک اور اخراج8000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1395.78 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.102 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :