محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم 31 مئی تک جاری رہے گی

پیر 21 مئی 2018 11:30

محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم 31 مئی تک جاری رہے گی
قصور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم 31 مئی تک جاری رہے گی جبکہ گندم کی خرید کا ہدف بھی ہرحال میں مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرمحکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم کے خریداری مراکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کو گندم کی ان لوڈنگ کے بارے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئیے اورسنٹر پر آنے والی گندم کی روزانہ کی بنیاد پر ان لوڈنگ کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ خریدی گئی گندم کے واجبات کی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے‘محکمہ خوراک کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ گوداموں میں ذخیرہ کی جانیوالی گندم کی صورت حال کا معائنہ کرتے ہوئے گندم کے تحفظ میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :