دھان کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہرلگاکر کاشت کریں، زرعی ماہرین

پیر 21 مئی 2018 11:30

قصور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ 20مئی کے بعد دھان کی فصل کو بکائنی اورپتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہرلگاکر کاشت کریں تاکہ فصل کو خطرناک کیڑوں کے حملے سے بچانے سمیت بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ دوتااڑھائی گرام پھپھوندی کش زہرفی کلوگرام فی بیج لگانے کے بعد دھان کی پنیری کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ خشک پنیری کاشت کرنیوالے علاقوں کیلئے ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پھپھوندی کش زہرکا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے کیاجائے۔