کاشتکار مکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، ماہرین زراعت

پیر 21 مئی 2018 11:30

قصور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ مکئی کی بمپرکراپ کا حصول اور زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کے پھول آنے کے بعد دانہ بننے تک اسے پانی کی شدت سے ضرورت ہوتی ہے لہذا اگرمناسب پانی نہ دیاجائے تو دانہ بننے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :