آبی نرگس کے پھولوں میں پائے جانیوالے الکلائیڈزپیچیدہ سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ماہرین صحت

پیر 21 مئی 2018 11:30

قصور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)بیلجیئم کے ماہرین طب نے کہاہے کہ آبی نرگس کے پھولوں میں پائے جانیوالے الکلائیڈزپیچیدہ سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبرڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق آبی نرگس کے خوبصورت پھولوں میں ہیمانتھیمائن نامی ایک الکلائیڈ پایاجاتاہے جو کینسر کو پھیلنے سے روکتاہے ۔ماہرین کے مطابق کیسرکے ہر خلیے میں رائبوسوم پائے جاتے ہیں جسے نینومیشینزبھی کہاجاتاہے۔