منا بھائی سیریز کی تیسری فلم پر کام کی تصدیق

سنجے دت کی سوانح حیات پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کے ڈائریکٹر نے اگلی فلم منا بھائی 3 بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پیر 21 مئی 2018 12:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) بولی وڈ کے معروف ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی سوانح حیات پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کے ڈائریکٹر نے اگلی فلم منا بھائی 3 بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سیریز کی 2 فلمیں منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی سپرہٹ ثابت ہوئی تھیں اور اب بھی لوگوں کے دلوں میں مضبوط جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران راجکمار ہیرانی (جنھوں نے 2003 میں منا بھائی ایم بی بی ایس سے ہی بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کیا) نے کہا کہ اس نئی فلم میں بھی لوگ ممکنہ طور پر سنجے دت کو ہی منا بھائی جبکہ ارشد وارثی کے ان کے ساتھی سرکٹ کے طور پر دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ سیریز کب واپس آرہی ہے تو ان کا کہنا تھا ' ہم منابھائی کی تیسری فلم کو بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بہت کچھ لکھ بھی رکھا ہے، مگر ہم فلم کے اسکرپٹ کو اولین 2 فلموں سے میچ نہیں کرسکے، مگر اب مجھے کچھ ملا ہے، جس پر ابھی ہمیں لکھنا ہے۔

اس سیریز کی فلموں کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ' اس وقت ہم سب نئے اور سادہ تھے، منا بھائی ایم بی بی ایس کی شوٹنگ کے دوران ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم مین اسٹریم سینما کے لیے کچھ کررہے ہیں، میں تو بس یہ جانتا تھا کہ میں ایک مختلف قسم کی فلم کررہا ہوں، کمرشل کامیابی سے ہٹ کر اس فلم کو لوگوں کی بہت زیادہ محبت اور گرمجوشی ملی، میں نے اپنی زندگی میں کبھی اس طرح کی کامیابی کا نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے اس سیریز کی تیسری فلم کے حوالے سے سنجے دت اور عامر خان کا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا ' سنجے دت کی ایک دفعہ عامر سے ملاقات ہوئی، تو اس نے کہا راجو منا بھائی نہیں لکھ رہا ہے، میری کہانی لکھ رہا ہے، جس پر عامر خان نے کہا، تم نے اس کو اپنی کہانی بتائی کیوں اس کو وہ زیادہ انٹرسٹنگ لگی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :