پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی سے متعلق رشی کپورکا دلچسپ ڈب میش

پیر 21 مئی 2018 12:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنی ادکاری کے بعد یا تواپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں یا پھر دوسروں پر بے جا تنقید کرنے پر، اب اداکار نے بہت ہی دلچسپ انداز میں برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم ان کی شادی کولے کرتاحال دنیا میں چرچے اب بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے دونوں کی شادی سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جسے دیکھ کرہنسے بنا کوئی نہیں رہ سکتا۔اداکارنے فلم ’جس دیس میں گنگا بہتی ہے‘، میں اداکارراج کپورکا ڈائیلاگ استعمال کرکے ڈپ میش کو دلچسپ بنادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں کی شادی دنیا بھرکے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جب کہ ان کی شادی میں 30 ملین ڈالرزکا خرچہ آیا تھا۔