چائے والے ارشد خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ارشد چائے والا شوبز کی دنیا میں ایسا کھویا کہ مداحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا

پیر 21 مئی 2018 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد کے علاقے میں ٹھیلے پر چائے فروخت کرنے والے ارشد خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ایک تصویر نے ارشد خان کی ایسی قسمت بدلی کہ اشتہارات بھی ملنے لگے اور ماڈلنگ کی آفرز بھی ہونے لگیں، اسی طرح ڈراموں میں کام کیلئے بھی اس سے رابطے کئے جانے لگے۔

(جاری ہے)

ارشد چائے والا شوبز کی دنیا میں ایسا کھویا کہ مداحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا اور اب کافی عرصے بعد اس کی تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جو اسے دیکھ کر نہ صرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے۔

ارشد چائے والے کی یہ تصویر گزشتہ روز ایک افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر لی گئی اور جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی اکثریت نے ایک ہی سوال پوچھا کہ آخر یہ اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے جبکہ وہ قدرتی خوبصورتی جس کے باعث یہاں تک پہنچا ہے وہ بھی کہیں کھو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :