ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم ’’وینم‘‘5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردار اداکررہے ہیں

پیر 21 مئی 2018 12:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن، سنسنی خیز اور خوف سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’وینم‘‘ 5اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردار اداکررہے ہیں اور وہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئینگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمدجینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میٹ ٹولماچ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :