بغدادی زندہ اورانتقام کی نئی ااسکیم تیار کررہاہے،امریکی محکمہ انسداددہشت گردی

میدان کار زار میں شکست فاش کا سامنا کرنے کے باوجود البغدادی کی خوئے انتقام میں کوئی کمی نہیں آئی،بیان

پیر 21 مئی 2018 12:06

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) امریکی انسداد دہشت گردی کے حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کا سرابراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہے اور وہ انتقام کی ایک نئی اسکیم تیار کر رہا ہے۔ امریکی اخبارکے مطابق البغدادی اور اس کے ساتھی جھنمی بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق البغدادی کہانی پراسراریت کے تہ در تہ پردوں تلے دبی ہوئی ہے۔

اس کے بارے میں نت نئی افواہیں اور خبریں آتی ہیں۔ کئی بار اس کی گرفتار اور کئی دفعہ مارے جانے کی بھی افواہیں آتی رہیں۔امریکی اخبار نے انسداد دہشت گردی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ البغدادی زندہ ہے۔اسے گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔ وہ اب بھی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کسی کئی اور انتہائی خطرناک دہشت گردانہ منصوبے پر ہے۔

میدان کار زار میں شکست فاش کا سامنا کرنے کے باوجود البغدادی کی خوئے انتقام میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔امریکا میں انسداد دہشت گردی مرکز کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ البغدادی شام اور عراق میں اپنی شکست کو طویل المیعاد منصوبے میں بدل رہا ہے۔ البغدادی کے بارے میں یہ معلومات حال ہی میں پکڑے گئے داعشی دہشت گردوں کے بیانات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

البغدادی خلافت کے نظریے کے بجائے اپنی تنظیم کو مزید انتہا پسند اور خطرناک بنا کر اس کی مدد سے خفیہ کارروائیاں کرنا چاہتا ہے اور زیادہ تباہ کن حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔امریکی انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر نیکولس راسموسن کا کہنا تھا کہ داعش اعلانیہ سرگرمیوں کے بجائے خفیہ کارروائیوں کی طرف لوٹ رہی ہے۔ تنظیم سے وابستہ شدت پسندوں کو ان کے مراکز سے نکال دیا گیا ہے مگر وہ اپنے ٹھکانے بدل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :