مسجد حرام کی انتظامیہ نے ضرورت مند معتمرین کے لئے مفت وہیل چیئرز فراہم کردیں

پیر مئی 12:27

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسجد حرام کی انتظامیہ نے ضرورتمند زائرین، بوڑھے ، مریضوں اور معذور معتمرین کے لئے مفت وہیل چیئرز کا بندوبست کردیا۔

(جاری ہے)

مسجد حرام کی انتظامیہ نے سپیشل اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضرورتمند زائرین، بوڑھے ، مریضوں اور معذور معتمرین کو طواف و سعی پر لانے لے جانے کے لئے مفت وہیل چیئرز کا بندوبست کردیا گیا ہے ۔اس مقصد کے لئی700وہیل چیئرز کا بندوبست اور 209 افراد مقرر کیے ہیں جو ضرورتمندوں کے لئے 24گھنٹے خدمات انجام دیںگئے ۔ حرم شریف کے 4 دروازوں سے وہیل چیئرز تک رسائی ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :