چین نے چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کے لئے سیارچہ روانہ کردیا

پیر 21 مئی 2018 12:27

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چین نے ریلے سیٹلائٹ کو خلائی مشن پر روانہ کردیا جس کا مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسیژنہوا نے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوب مغرب میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح پانچ بج کر 28 منٹ پر لانگ مارچ۔ 4 سی راکٹ سے ریلے سیٹ لائٹ خلا کے لئے روانہ ہوا۔ چین کی مجوزہ چاند گاڑی چاند کی تاریک سطح کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کرے گی۔چین کا مقصد 2030ء تک خلاء میں روس اور امریکا کی طرح ایک اہم طاقت بننا ہے۔ چین کا آئندہ سال خود ہی انسانی خلائی سٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :