وینزویلا ، صدرنکولس مادوروصدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کامیاب

پیر مئی 12:27

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کی شرح46.1 رہی جبکہ 2013ء میں ہونے انتخابات میں پولنگ کی شرح 80 فیصد تھی۔ وینزویلا کی اہم حزب اختلاف پارٹی نے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا تھا جس کے سبب ووٹنگ کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔

(جاری ہے)

نکولس مادورونے 58 لاکھ ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ہینری فالکن نے 18 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔۔الیکشن نتائج کا اعلان ہونے پرنکولس مادورو کے حامیوں نے صدارتی محل کے نزدیک آتش بازی کی اور جشن منایا۔ نکولس مادورو کی جیت پر الیکشن بورڈ نے کہا ہے کہ ان کے دونوں اہم حریفوں نے الیکشن میں بڑی بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے اِسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ ونیزویلا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔